Tuesday , September 26 2017
Home / عرب دنیا / مرکزی شہر کے قریب یمنی باغیوں پر سعودی بمباری

مرکزی شہر کے قریب یمنی باغیوں پر سعودی بمباری

معارب  ۔ 17 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی زیرقیادت اتحاد نے آج یمن کے باغیوں کو نشانہ بنا کر ان کے مورچوں پر توپ خانہ سے شدید بمباری کی۔ شہر معارب کے مضافات بمباری کی گئی۔ یہ دارالحکومت صنعاء پر قبضہ بحال کرنے کیلئے دباؤ ڈالنے کی کوشش کا ایک حصہ ہے۔ زبردست بمباری سے چند گھنٹوں قبل حوثی باغیوں نے اپنے سیٹلائیٹ ٹی وی چینل پر ایک سعودی فوجی کو جنگی قیدی بنایا ہوا دکھایا تھا۔ القاعدہ کے ایک اعلیٰ سطحی قائد نے دریں اثناء حوثیوں کے خلاف کارروائی کی ستائش کی اور عالم عرب کے غریب ترین ملک میں اسلامی طرزحکمرانی کا مطالبہ کیا۔ توپ خانہ کی فائرنگ سے شہر معارب کے تمام شہری دہل کر رہ گئے ۔ کئی شہریوں نے قریبی جاری جنگ میں کلاشنکوف رائفلوں کے ساتھ حصہ لیا۔ کئی افراد بازار میں جمع تھے تاکہ گات کے پتے خرید سکیں۔

TOPPOPULARRECENT