Sunday , September 24 2017
Home / ہندوستان / مرکزی ملازمین اور پنشنرس کو 2فیصد گرانی الائونس منظور

مرکزی ملازمین اور پنشنرس کو 2فیصد گرانی الائونس منظور

نئی دہلی۔27 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) دیوالی سے پہلے مرکزی حکومت نے اپنے 50.68 لاکھ ملازمین اور 54.24 لاکھ وظیفہ یابوں کے لئے 2 فیصد گرانسی الائونس کی منظوری دے دی۔ مرکزی کابینہ کے اجلاس میں یہ منظوری دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس سے سرکاری خزانے پر 5622.10 کروڑ روپئے کا بوجھ عائد ہوگا۔ حالانکہ جولائی 2016 تا فبروری 2017 کی مدت کے لئے یہ بوجھ 3748.06 کروڑ روپئے ہوگا۔ مرکزی حکومت نے جاریہ سال مارچ میں گرانسی الائونس میں 6 فیصد اضافہ کرکے اسے 125 فیصد کردیا تھا ، بعدازاں اسے 7 ویں پے کمیشن کی سفارشات پر عمل آوری کرتے ہوئے بنیادی یافت میں ضم کردیا گیا۔ ملازمین کو گرانسی الائونس اور وظیفہ یابوں کو گرانی راحت یکم جولائی 2016ء سے ادا کی جائیں گی تاکہ بڑھتی ہوئی قیمتوں کا ازالہ ہوسکے۔ یہ اضافہ منظورہ فارمولے کے مطابق ہے جو 7 ویں پے کمیشن کی سفارشات پر مبنی ہے۔ گرانسی الائونس اور گرانی راحت کی ادائیگی سے سرکاری خزانے پر سالانہ 5622.10 کروڑ روپئے اور مالی سال 2016-17 کے 8 ماہ کے لئے حکومت کو 3748.06 کروڑ روپئے ادا کرنے ہوں گے۔ مرکزی ملازمین کے گرانی الاؤنس اور وظیفہ یابوں کی گرانی راحت پر ہر یکم ؍ جنوری اور یکم ؍ جولائی سے نظرثانی کی جاتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT