Wednesday , October 18 2017
Home / ہندوستان / مرکزی ملازمین کیلئے اثاثوں کے انکشاف کا لزوم

مرکزی ملازمین کیلئے اثاثوں کے انکشاف کا لزوم

مہلت میں 15 اپریل 2016 ء توسیع ، مرکز کے نئے قواعد
نئی دہلی ۔ 13 اکٹوبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) لوک پال قانون کے تحت لازمی قواعد کے مطابق مرکزی حکومت کے ملازمین کیلئے اپنے اور اپنے ارکان خاندان کے نام پر موجود تمام اثاثوں اور قرض کی تفصیلات کا انکشاف کرنا ہوگا ۔ جس کیلئے مرکز نے مدت میں مزید چھ ماہ 15 اپریل 2016ء تک مہلت دی ہے ۔ مرکزی وزارت پرسونل نے صراحت کی ہے کہ ( مرکزی ) سرکاری ملازمین کو اپنے اثاثوں اور واجبات ؍ قرض اور اثاثوں کی حد استثنیٰ سے متعلق تمام تفصیلات داخل کرنا ہوگا جس کیلئے 15 اکٹوبر 2015 ء تا 15 اپریل 2016 ء تک مہلت دی گئی ہے ۔ ان تفصیلات کی پیشکشی کیلئے مقررہ مدت میں یہ چوتھی مرتبہ توسیع کی گئی ہے ۔ لوک پال ؍ لوک آیوکت قانون 2013ء کے تحت تمام سرکاری ملازمین کو ہر سال 31 مارچ تک یا پھر 31 جولائی سے قبل اثاثے اور واجبات کی تفصیلات داخل کرنا لازمی ہے ۔ تمام سرکاری ملازمین سال 2014 ء اور 2015 ء میں اپنے اثاثوں ؍ واجبات کی تفصیلات 15 اپریل 2016 ء تک داخل کرسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT