Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / مرکزی ملازمین کیلئے 6فیصد گرانی الاؤنس منظور

مرکزی ملازمین کیلئے 6فیصد گرانی الاؤنس منظور

نئی دہلی ۔ 9 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی حکومت نے اپنے ملازمین کیلئے گرانی الاؤنس میں 6 فیصد اضافہ کیا ہے۔ اب ان ملازمین کو موجودہ 113 فیصد سے بڑھ کر 119 فیصد گرانی الاؤنس ملے گا۔ اس سے 50 لاکھ مرکزی ملازمین اور 56 لاکھ وظیفہ یابوں کو فائدہ پہنچے گا۔ ہر 6 ماہ کے بعد حکومت گرانی الاؤنس پر نظرثانی کرتی ہے۔ وزیرفینانس ارون جیٹلی نے کہا کہ ہم نے اس مرتبہ گرانی الاؤنس میں 6 فیصد کے اضافہ کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی کی زیرقیادت منعقدہ مرکزی کابینی اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT