Saturday , April 29 2017
Home / ہندوستان / مرکزی ملازمین کے گرانی الاؤنس میں اضافہ متوقع

مرکزی ملازمین کے گرانی الاؤنس میں اضافہ متوقع

نئی دہلی ۔ /5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) توقع ہے کہ رواں مہینہ کے اواخر میں مرکزی حکومت اپنے تقریباً 50 لاکھ ملازمین اور 58 لاکھ وظیفہ یابوں کے گرانی الاؤنس میں 2 تا 4 فیصد اضافہ کا اعلان کرے گی ۔ واضح رہے کہ ملازمین اور وظیفہ یابوں کو ان کی آمدنی پر مرتب ہونے والے مہنگائی کے اثرات سے نمٹنے کیلئے گرانی الاؤنس اور گرانی راحت دی جاتی ہے ۔ لیکن مزدور یونین مجوزہ اضافہ سے خوش نہیں ہیں جن کا کہنا ہے کہ یہ قلیل اضافہ قیمتوں میں بھاری اضافہ کے حقیقی اثرات سے نمٹنے کا تحملنہیں ہوسکتا ۔ مرکزی ملازمین کے کانفيڈریشن کے صدر کے کے این کٹی نے پی ٹی آئی سے کہا کہ ’’مرکز کے ساتھ متفقہ فارمولہ کے تحت گرانی الاؤنس میں دو فیصد اضافہ کیا جاسکتا ہے جو یکم / جنوری 2017 ء سے نافذ الاثر ہوگا ‘‘ ۔
تاہم کئی نے اس قلیل اضافہ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صنعتی مزدوروں اور محنت کشوں کے قیمت اشاریہ برائے صارفین جو گرانی الاؤنس میں اضافہ سے متعلق متفقہ پیمانہ ہے حقیقت سے کہیں زیادہ بعید ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT