Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / مرکزی وزارتوں کی کارگزاریوں کو آن لائین پیش کرنے کی ہدایت

مرکزی وزارتوں کی کارگزاریوں کو آن لائین پیش کرنے کی ہدایت

نئی دہلی۔27 جون(سیاست ڈاٹ کام) مرکزی حکومت کی نئی وزارتوں کو یہ ہدایت دی ہے کہ اپنی اپنی کارگزاریوں اور کامیابیوں کی تفصیلات کو ہر ماہ آن لائین پیش کریں تاکہ سرکاری عملہ کی کارکردگی میں شفافیت پیدا کی جائے۔ اس خصوص میں معتمد کابینہ نے حال ہی میں تمام وزارتوں کے سکریٹریز کو ہدایت جاری کی ہے۔ تاہم کابینہ سکریٹریٹ کے سینئر عہدیدار نے بتایا کہ بعض محکمہ جات نے سرکاری اطلاعات کی منظر عام پر لانے میں پس و پیش میں ہیں لیکن متعلقہ سکریٹریز کو ممکنہ اطلاعات فراہم کرنے کی ذمہ داری تفویض کی گئی جس کے ذریعہ قانون حق معلومات کے تحت درخواستوں کی بھرمار کو گھٹایا جاسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT