Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / مرکزی وزیر ایم وینکیا نائیڈونے تلگو نئے سال اگادی کے موقع پر ملک کے عوام کو مبارکباد پیش کی

مرکزی وزیر ایم وینکیا نائیڈونے تلگو نئے سال اگادی کے موقع پر ملک کے عوام کو مبارکباد پیش کی

نئی دہلی 29مارچ (یواین آئی )مرکزی وزیر ایم وینکیا نائیڈونے تلگو نئے سال اگادی کے موقع پر ملک کے عوام کو مبارکباد پیش کی ہے ۔نائیڈو جن کا تعلق آندھراپردیش سے ہے ،نے احاطہ پارلیمنٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ نیا تلگو سال لوگوں کی زندگیوں میں خوشحالی لائے گا اور لوگوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی آئے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اس نئے سال کے موقع پر ہم تمام کو مل کر آگے بڑھتے ہوئے ملک کو طاقتور بنانا چاہئے ۔انہوں نے جی ایس ٹی پر کہا کہ اس مسئلہ پر پارلیمنٹ میں مباحث ہونے چاہئے ۔انہوں نے جی ایس ٹی کو انقلابی محاصل اصلاحات قراردیا۔انہوں نے کہاکہ پورا ملک اس بل کی منظوری کا منتظر ہے ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس بل کی منظوری کے لئے تمام جماعتیں تعاون کریں گی اور اسے اتفاق رائے سے منظور کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT