Saturday , July 29 2017
Home / Top Stories / مرکزی وزیر بنڈارو دتاتریہ کی دختر کی شادی

مرکزی وزیر بنڈارو دتاتریہ کی دختر کی شادی

حیدرآباد ۔ 25 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : مرکزی وزیر لیبر بنڈارو دتاتریہ کی دختر مس وجیا کی شادی ڈاکٹر جگنیش ریڈی کے ساتھ کل شام گچی باولی انڈور اسٹیڈیم میں انجام پائی ۔ اس تقریب میں مرکزی وزراء وینکیا نائیڈو ، ہنس راج گنگا رام ، اے سوجنا چودھری کے علاوہ گورنر اے پی و تلنگانہ ای ایس ایل نرسمہن ، ودیا ساگر راؤ گورنر تمل ناڈو و مہاراشٹرا ، اسپیکر آندھرا پردیش قانون ساز اسمبلی شیوا پرساد راؤ ، اسپیکر تلنگانہ قانون ساز اسمبلی مدھو سدن چاری ، چیرمین تلنگانہ قانون ساز کونسل سوامی گوڑ ، چیرمین اے پی قانون ساز کونسل چکراپانی ، چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ ، اور وزراء کے تارک راما راؤ ، ٹی ہریش راؤ ، این نرسمہا ریڈی ، فلمی ستاروں کے علاوہ دیگر شخصیتوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔۔

TOPPOPULARRECENT