Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / مرکزی وزیر دتاتریہ کی گاڑی کومندر کے قریب روکنے کا واقعہ۔جانچ کے احکام

مرکزی وزیر دتاتریہ کی گاڑی کومندر کے قریب روکنے کا واقعہ۔جانچ کے احکام

حیدرآباد11جولائی(سیاست نیوز) کمشنر پولیس حیدرآباد مہندرریڈی نے 9جولائی کو بونال فیسٹیول کے دوران مرکزی مملکتی وزیر لیبربنڈارودتاتریہ کی گاڑی کومہانکالی مندر جانے سے روکے جانے کے واقعہ کی جانچ کے احکام جاری کئے ہیں۔واضح رہے کہ مرکزی وزیر کی گاڑی کومندر کے قریب آنے پرروک دیاگیا تھا اوران سے خواہش کی گئی تھی کہ وہ ننگے پیر مندر میں داخل ہوں ۔حالانکہ وزیر کے اسٹاف نے وہاں پر تعینات پولیس کو اس سلسلہ میں سمجھانے کی کوشش کی تھی ۔وزیر کو مندر میں شردھالووں کا زائد ہجوم ہونے کے سبب پیدل آنے کا مشورہ دیا گیاتھا۔ایڈیشنل کمشنر پولیس سرینواس راو نے اس بات کی جانچ کریں گے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT