Thursday , October 19 2017
Home / ہندوستان / مرکزی وزیر زراعت کی گاڑی پر انڈے پھینکے گئے

مرکزی وزیر زراعت کی گاڑی پر انڈے پھینکے گئے

بھوبنیشور 10 جون (سیاست ڈاٹ کام) اڈیشہ میں یوتھ کانگریس کارکنوں نے آج مرکزی وزیر زراعت رادھا موہن سنگھ کی گاڑی پر انڈے پھینکے اور اسٹیٹ گیسٹ ہاؤز کے قریب سیاہ پرچم لہرائے۔ وہ مدھیہ پردیش کے ضلع مندسور میں 5 کسانوں کی موت کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔ یہ واقعہ تب پیش آیا جب مرکزی وزیر اسٹیٹ گیسٹ ہاؤز سے روانہ ہونے لگے اور وہ جٹانی میں ’’سب کا ساتھ سب کا وکاس‘‘ کے موضوع پر ایک پروگرام میں شرکت کے لئے جارہے تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق انڈے وزیر موصوف کو تو نہیں لگے لیکن ایک دو انڈے اُن کی گاڑی کے اگلے حصے پر گرے۔

TOPPOPULARRECENT