Monday , October 23 2017
Home / ہندوستان / مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی کی وزیرفینانس پاکستان سے ملاقات

مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی کی وزیرفینانس پاکستان سے ملاقات

فرینکفرڈ ۔ 4 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیرفینانس ارون جیٹلی نے آج مختصر سے رسمی تبادلہ خیال کرنے کیلئے وزیرفینانس پاکستان اسحاق ڈار سے سالانہ عام اجلاس برائے ایشین ڈیولپمنٹ بینک کے دوران علحدہ طور پر ملاقات کی۔ دونوں وزرائے فینانس کی ملاقات اس وقت ہوئی جبکہ جیٹلی ایک ملاقات میں شرکت کیلئے جارہے تھے۔ مختصر ملاقات کے دوران دونوں وزراء نے باہم نیک خواہشات کا تبادلہ کیا۔ مصافحہ کیا اور چند الفاظ ادا کئے۔ دونوں قائدین نے یہ پیغام دینے کی کوشش کی کہ دونوں پڑوسیوں کے درمیان تعلقات خوشگوار ہیں۔
سشماسوراج تیزی سے روبہ صحت
نئی دہلی ۔ 4 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیرخارجہ سشماسوراج تیزی سے روبہ صحت ہیں اور عنقریب دواخانہ سے ڈسچارج کردی جائیں گی۔ سینئر ڈاکٹر ایمس نے کہاکہ آئندہ 5 ۔ 6 دن میں انہیں ڈسچارج کیا جاسکتا ہے۔ 64 سالہ وزیرخارجہ نمونیا کیلئے ایمس میں 25 اپریل سے زیرعلاج ہیں۔

TOPPOPULARRECENT