Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / مرکزی وزیر پیوش گوئیل ، مہاراشٹرا سے راجیہ سبھا کے امیدوار

مرکزی وزیر پیوش گوئیل ، مہاراشٹرا سے راجیہ سبھا کے امیدوار

ممبئی ۔ 25 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : بی جے پی نے راجیہ سبھا انتخابات کے لیے مہاراشٹرا سے مرکزی وزیر توانائی پیوش گوئیل کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے جب کہ یہ الیکشن 11 جون کو منعقد ہوں گے ۔ گوئیل نے کل شام ودھان بھون میں اپنا پرچہ نامزدگی داخل کردیا ۔ قبل ازیں شیوسینا نے سنجے راوت کو پارٹی امیدوار نامزد کیا تھا ۔ مہاراشٹرا سے راجیہ سبھا کے لیے 6 نشستیں خالی ہوئی ہیں ۔ راوت کے علاوہ ایشور لال جین اور پروفل پاٹل ( این سی پی ) وجئے داردا اور اویناش پانڈے ( کانگریس ) اور مرکزی وزیر پیوش گوئیل ( بی جے پی ) دوبارہ منتخب ہونے کے خواہش مند ہیں ۔ اسمبلی میں ارکان کی تعداد کے اعتبار سے شیوسینا اور بی جے پی کو ایک نشست پر مقابلہ آرائی کا سامنا ہے جب کہ کانگریس اور این سی پی کو بالترتیب ایک ایک نشست حاصل ہوجائے گی ۔ واضح رہے کہ مہاراشٹرا کی اسمبلی میں شیوسینا 63 ، بی جے پی 122 اور کانگریس 42 ، این سی پی 41 ارکان ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT