Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / مرکزی وزیر کیخلاف کیس درج کرنے سی پی ایم کا مطالبہ

مرکزی وزیر کیخلاف کیس درج کرنے سی پی ایم کا مطالبہ

نئی دہلی 8 جون (سیاست ڈاٹ کام) سی پی ایم نے آج حکومت اترپردیش سے مطالبہ کیا ہے کہ فارنسک رپورٹ کی بنیاد پر فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے کے الزام میں مرکزی وزیر سنجیو بلیاں اور دیگر بی جے پی لیڈروں کے خلاف کیس درج کئے جائیں جبکہ اس رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ داداری میں اخلاق کے مکان سے برآمد گوشت گائے کا تھا۔ میڈیا کی اطلاعات کے بموجب مرکزی وزیر بلیاں نے یہ پتہ چلانے کے لئے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے کہ 50 سالہ محمد اخلاق کے مکان سے دستیاب گوشت کا استعمال کس نے کیا تھا جبکہ دادری کے موضع بشاڈر میں ایک ہجوم نے بیف استعمال کرنے کے الزام میں گزشتہ سال سپٹمبر میں اخلاق کو مار مار کر ہلاک کردیا تھا۔ سی پی ایم نے کہاکہ اترپردیش میں آئندہ سال اسمبلی انتخابات کے پیش نظر فرقہ وارانہ منافرت بھرکانے کی کوشش کی جارہی ہے جس کے خلاف حکومت کو سخت کارروائی کرنی چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT