Wednesday , September 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مرکزی و ریاستی حکومتیں سرمایہ کاروں کے ایجنٹس

مرکزی و ریاستی حکومتیں سرمایہ کاروں کے ایجنٹس

منچریال /21 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی تلنگانہ حکومت اور مرکزی بی جاے پی این ڈی اے حکومت کارپوریٹ لابی کے زیر اثر کام کر رہے ہیں اور عوام دشمن پالیسیوں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں ۔ دونوں سرکاریں خانگی سرمایہ کاری کے ایجنٹ کا کام کر رہے ہیں جسکی وجہ سے عام آدمی اور خصوصاً مزدوروں کے مفادات کو کافی نقصان ہو رہا ہے ۔ یہ بات صدر ایم سی پی آئی ( یو ) محمد غوث نے منچریال کے ایم سی اے فنکشن ہال میں ریاستی پلینری اجلاس مخاطب ہوتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے دونوں حکومتوں کو انتباہ دیا کہ وہ فوراً عوام دشمن پالیسیوں سے باز آجائیں سرکاری شعبوں کو خانگیانے کے عمل کو روک دیں جس کی وجہ سے عوام خصوصاً کروڑوں مزدوروں کا کافی نقصان ہو رہا ہے ۔ سرمایہ کاری کے نام پر کارپوریٹ لابی کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے ۔ لیکن ایم سی پی آئی ( یو ) پارٹی حکومت کے عزائم کو ناکام بنانے کیلئے سخت احتجاج پروگرام کو روبہ عمل لائے گی ۔ اس اجلاس میں پارٹی کے ریاستی قائدین کے علاوہ مقامی قائدین اور سینکڑوں کارکنوں نے حصہ لیا ۔

TOPPOPULARRECENT