Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / مرکزی ٹیم کا آج اور کل دورہ تلنگانہ

مرکزی ٹیم کا آج اور کل دورہ تلنگانہ

ٹیم کے ارکان مشن کاکتیہ پراجکٹ کے کاموں کا جائزہ لیں گے
حیدرآباد 2 اپریل (این ایس ایس) ریاست تلنگانہ میں حکومت کے باوقار فلیگ شپ پروگرام ، مشن کاکتیہ پراجکٹ کے کاموں کا جائزہ لینے کے لئے مرکز کی ایک ٹیم پیر اور منگل کو ریاست کا دو روزہ دورہ کرے گی۔ مرکزی ٹیم کا یہ دورہ اہمیت کا حامل ہے کیوں کہ حکومت کا یہ دعویٰ ہے کہ جھیلوں اور تالابوں کی بحالی کے پروگرام سے ریاست میں اس کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ اطلاع کے مطابق مرکزی ٹیم ریاست کا دو روزہ سرکاری دورہ کرتے ہوئے جھیلوں کی بحالی کے کاموں کا جائزہ لے گی۔ یونین واٹر ریسورسیس کمیشن کی جانب سے مرکز کے اشارہ پر اس ٹیم کو یہاں روانہ کیا جارہا ہے۔ مرکزی حکومت نے دیگر کئی ریاستوں سے کہاکہ وہ اس پروگرام کا جائزہ لیں اور اسے اپنائیں تاکہ دیہاتوں میں آبپاشی کو فروغ دیا جاسکے۔ دہلی، مہاراشٹرا اور اڑیسہ کے کوئی 30 عہدیداروں پر مشتمل یہ مرکزی ٹیم توقع ہے کہ توپران میں پداچیرو اور میدک کے نرساپور منڈل میں رائراو چیرو کا دورہ کرے گی۔

TOPPOPULARRECENT