Friday , May 26 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مرکزی ٹیم کا دورۂ نظام آباد زرعی مارکٹ کمیٹی کا جائزہ

مرکزی ٹیم کا دورۂ نظام آباد زرعی مارکٹ کمیٹی کا جائزہ

نظام آباد۔7مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مرکزی حکومت کی ٹیم نے آج نظام آباد زرعی مارکٹ کا دورہ کرتے ہوئے ای نام کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کسانوں سے بات چیت کی اور یہاں پر اناج کی فروختگی سے حاصل ہونے والے فائدہ کے بارے میں دریافت کرتے ہوئے ای نام نظام کو مستحکم کرنے کیلئے کس طرح کی سہولتوں کی ضرورت ہے اس بارے میں تفصیلات حاصل کی ۔ مرکزی ٹیم کے محکمہ فٹلائزر کے ڈائریکٹر سری واستو ، شہری ترقیات کے جوائنٹ ڈائریکٹر نریج نے مارکٹ کمیٹی پہنچ کر کسانوں اور عہدیداروں سے ملاقات کی اور ای نام کی وجہ سے ہونے والے فائدہ کے بارے میں کسانوں سے تفصیلات دریافت کی۔ بعدازاں انہوں نے تاجروں اور عہدیداروں کے ساتھ ضلع کلکٹر کے ہمراہ ایک اجلاس منعقد کیا گیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT