Wednesday , July 26 2017
Home / ہندوستان / مرکزی کابینہ نے دس ایٹمی ری ایکٹر قائم کرنے کی منظوری دیدی

مرکزی کابینہ نے دس ایٹمی ری ایکٹر قائم کرنے کی منظوری دیدی

نئی دہلی ۔ 17 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) نیوکلیر توانائی کی اندرون ملک پیداوار کے لئے مرکزی کابینہ نے آج ایک تجویز کو منظوری دیدی جس کے تحت دس دیسی پریشرائیزڈ بھاری پانی کے ری ایکٹرس قائم کئے جائیں گے ۔ ہر ری ایکٹر میں 700 میگاواٹ برقی پیداوار کی صلاحیت ہوگی ۔ اس طرح جملہ 7,000 میگاواٹ کی پیداواری صلاحیت کا اضافہ ہوجائے گا ۔ اس سے صاف ستھری توانائی پیدا کرنے میں مدد ملے گی ۔ مرکزی وزیر برقی توانائی پیوش گوئیل نے ایک پریس کانفرنس میں اس کا انکشاف کیا ۔ ہندوستان برقی توانائی کی قلت کا شکار ہے ۔
طارق منصور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے نئے وائس چانسلر
علی گڑھ۔ 17 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پروفیسر طارق منصور نے آج وائس چانسلر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے عہدہ کا جائزہ ریٹائرڈ لیفٹننٹ جنرل ضمیرالدین شاہ سے حاصل کرلیا ۔ طارق منصور کو یونیورسٹی کا وزیٹر وائس چانسلر مقرر کیا تھا ۔ صدرجمہوریہ ہند نے 4 مئی کو انھیں وائس چانسلر کے عہدہ پر ترقی دیدی ۔ 1956 ء میں پیدا ہونے والے طارق منصور نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج سے 1978 ء میں ایم بی بی ایس اور 1982 ء میں ایم ایس کی تکمیل کی تھی ۔ وہ جواہر لال نہرو میڈیکل کالج کے اساتذہ میں 1983ء میں شامل ہوئے تھے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT