Friday , September 22 2017
Home / ہندوستان / مرکزی کابینہ کے اجلاس میں موبائیل فون پر پابندی ہیکنگ کے اندیشہ کے پیش نظر اقدام

مرکزی کابینہ کے اجلاس میں موبائیل فون پر پابندی ہیکنگ کے اندیشہ کے پیش نظر اقدام

نئی دہلی 22 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) مواصلاتی آلات میں دخل اندازی (ہیکنگ) کے ذریعہ اطلاعات معلوم کرنے کے اندیشہ کے پیش نظر مرکزی وزراء سے کہا گیا ہے کہ کابینی اجلاس میں موبائیل فونس نہ لائیں۔ کابینہ سکریٹریٹ نے حال ہی میں مرکزی وزراء کے پرائیوٹ سکریٹریز کو اس خصوص میں ہدایات جاری کی ہیں۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ اسمارٹ فونس اور موبائیل فونس اب کابینہ اور کابینی کمیٹی کے اجلاسوں میں لانے کی اجازت نہیں رہے گی۔ باور کیا جاتا ہے کہ سکیوریٹی ایجنسیوں نے موبائیل فونس محفوظ ہونے کے بارے میں خدشات ظاہر کئے تھے جس کی بہ آسانی ہیکنگ ممکن ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کابینہ اجلاسوں میں مذاکرات پر رازداری برتنے کے لئے یہ قدم اُٹھایا گیا جہاں پر حساس نوعیت کے فیصلے کئے جاتے ہیں۔ حکومت کی جانب سے اس طرح کی ہدایات پہلی مرتبہ جاری کئے گئے ہیں۔ قبل ازیں مرکزی وزراء کو اپنے ساتھ موبائیل لانے کی اجازت تھی جسے خاموش حالت میں یا مکمل بند رکھا جاتا تھا۔

TOPPOPULARRECENT