Friday , August 18 2017
Home / سیاسیات / مرکزی کابینہ کے فیصلوں پر عمل آوری کا وزیراعظم کی جانب سے جائزہ

مرکزی کابینہ کے فیصلوں پر عمل آوری کا وزیراعظم کی جانب سے جائزہ

نئی دہلی ۔ 9 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی آئندہ ہفتہ مرکزی کابینہ کے کلیدی فیصلوں پر عمل آوری کے موقف کا آئندہ ہفتہ جائزہ لیں گے۔ 17 فبروری کو مقرر کابینہ کے اجلاس میں یہ جائزہ لیا جائے گا۔ یہ دوسرا اجلاس ہوگا جس میں نریندر مودی مجلس وزراء کو صرف تین ہفتوں کا وقت دے کر سابقہ فیصلوں پر عمل آوری کے موقف کا جائزہ لیں گے۔ کابینہ اور کابینی کمیٹی برائے معاشی امور نے 27 فیصلے کئے ہیں جن پر عمل آوری کا جائزہ لیا جائے گا۔ مودی قبل ازیں 27 جنوری کو بھی ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ایسا جائزہ لے چکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT