Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / مرکزی کمیٹی صرف حقائق کا پتہ چلائے گی : شکیلہ شمشاد

مرکزی کمیٹی صرف حقائق کا پتہ چلائے گی : شکیلہ شمشاد

حیدرآباد 19 جنوری (این ایس ایس) دلت ریسرچ اسکالر کی خودکشی سے متعلق تفصیلات معلوم کرنے کے لئے وزیر فروغ انسانی وسائل سمرتی ایرانی کی طرف سے مقرر کردہ دو رکنی مرکزی کمیٹی نے طلبہ کے شدید احتجاج کے درمیان آج یونیورسٹی آف حیدرآباد کا دورہ کیا۔ بعدازاں اس کمیٹی کے ایک رکن شکیلہ شمشاد نے کہاکہ یہ صرف حقائق کا پتہ چلانے والی کمیٹی ہے جو روہت کی خودکشی کی وجوہات کے بارے میں طلبہ اور ارکان سے معلومات حاصل کرے گی۔ شکیلہ شمشاد نے کہاکہ اس مسئلہ پر رپورٹ کی تیاری کے لئے وقت درکار ہوگا۔ اس دوران طلبہ نے مرکزی کمیٹی کے ارکان کی موجودگی میں نعرہ بازی کرتے ہوئے وائس چانسلر پی اپا راؤ کی فی الفور برطرفی کا مطالبہ کیا۔ اُنھوں نے کہاکہ طلبہ اور یونیورسٹی کے ذمہ داروں سے تفصیلی بات چیت کے بعد رپورٹ کی تیاری کا آغاز کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT