Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / مرکز آندھراپردیش کی بہرحال مدد کریگا: جیٹلی

مرکز آندھراپردیش کی بہرحال مدد کریگا: جیٹلی

وشاکھاپٹنم /27 جنوری ( پی ٹی آئی ) مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی نے آج آندھراپردیش کو یقین دلایا کہ مرکز اس ریاست کو اقتصادی اعانت کی فراہمی کیلئے ہر ممکن سعی کرے گا کیونکہ یہ ریاست میں قومی اوسط کے مقابل 4 تا 5 فیصد زیادہ شرح پر ترقی کرنے کی گنجائش موجود ہے ۔ انہیں یہ اعتماد بھی ہے کہ ہمہ مقصدی پولاورم پراجکٹ کی تکمیل آندھراپردیش کو زراعتی مقاصد کیلئے پاور ہاوس بنادے گی ۔ جیٹلی نے یہاں کہا کہ ’’ میں آپ تمام کو اور چیف منسٹر کو یقین دلادوں کے ہم وہ وعدے پورے کریں گے جو ہم نے مرکزی حکومت کی طرف سے کئے ہیں ، بلکہ ہم آندھراپردیش کے معاملہ میں کچھ اضافی اقدام بھی کریں گے کیونکہ ہم جانتے ہیں یہی وہ ریاست ہے جہاں بقیہ ہندوستان کے مقابل زیادہ شرح ترقی کے حصول کی گنجائش پائی جاتی ہے‘‘۔ جیٹلی نے نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کے تعلق سے کہا کہ اس سے حکومت کی وصولیات بڑھیں گی ۔

TOPPOPULARRECENT