Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / مرکز اور ریاستوں میں جی ایس ٹی پر اتفاق رائے

مرکز اور ریاستوں میں جی ایس ٹی پر اتفاق رائے

نئی دہلی ۔16جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کی سب سے بڑی ٹیکس اصلاحات جی ایس ٹی کے نفاذ کے سلسلے میں مرکزی حکومت نے تعطل توڑتے ہوئے ریاستوں کو بیشتر چھوٹے ٹیکس دہندگان پر کنٹرول کی اجازت دیدی ، لیکن جی ایس ٹی کے نفاذ کی تاریخ تین ماہ موخر کرتے ہوئے اسے یکم جولائی کردیا گیا۔ جی ایس ٹی کے ٹیکس دہندگان جو ریاستوں میں مقیم ہیں 1.5 کروڑ روپئے کے کاروبار سے کم کاروبار کرنے کی صورت میں ریاستوں کو 10 فیصد ٹیکس ادا کریں گے ۔ باقی 10 فیصد مرکز کو دیا جائیگا ۔ مرکز اور ریاستوں نے مشترکہ طورپر صارفین کو کنٹرول کرنے سے اتفاق کرلیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT