Thursday , June 22 2017
Home / سیاسیات / مرکز دہلی حکومت کی سرگرمیوں کو متاثر کرنے کوشاں : کجریوال

مرکز دہلی حکومت کی سرگرمیوں کو متاثر کرنے کوشاں : کجریوال

نئی دہلی ۔ 16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر اروند کجریوال نے آج مرکز کو حکومت دہلی کی سرگرمیوں کو متاثر کرنے کا موردالزام ٹھہرایا اور کہا کہ ان کی کابینہ میں دو نئے وزرائے کے تقرر سے متعلق فائلوں کو دبا کر رکھا جارہا ہے۔ کجریوال نے کہاکہ دہلی کے عوام کو عام آدمی پارٹی حکومت کے ساتھ بی جے پی زیرقیادت مرکز کی عداوت سے مشکلات کا سامنا نہیں ہونا چاہئے۔

فوج کا جوان لوٹ مارکا شکار
الور،16مئی (سیاست ڈاٹ کام) راجستھان کے الور شہر میں گزشتہ رات فوج سے چھٹی لے کر اپنے گھر جارہے ایک جوان پر بدمعاشوں نے چاقوؤں سے حملہ کر کے اسے لوٹ لیا لیکن زخمی حالت میں بھی جوان نے ایک بدمعاش کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس کے مطابق شہر کے این ای بی تھانہ علاقے میں جوان پر منڈی موڑ پر بائک پر آئے تین سے چار لوگوں نے چاقو سے وار کرکے لوٹ لیا۔ گووندگڑھ کے ساکن زخمی فوجی صدام حسین کو سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ریل گاڑی سے اترنے کے بعد صدام اپنے گھر جانے کیلئے منڈی موڑ آیا اور بس کا انتظار کررہا تھا کہ بائک پر آئے بدمعاشوں نے حملہ کردیا اور 17ہزار روپے نقد سمیت اس کے کاغذات چھین کر لے گئے۔ صدام نے ایک ملزم کو دبوچ لیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT