Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / مرکز سے تلنگانہ کو 108 کروڑ روپئے جاری

مرکز سے تلنگانہ کو 108 کروڑ روپئے جاری

حیدرآباد۔/10مئی، ( سیاست نیوز) تلنگانہ ریاست کو مرکز کی جانب سے 108کروڑ روپئے جاری کئے گئے ہیں۔ وزیر اعظم کے دفتر نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے یہ اطلاع دی۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کرتے ہوئے خشک سالی کی صورتحال اور دیگر اُمور پر بات چیت کی تھی۔ وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق کے سی آر نے ریاست میں جاری مختلف اسکیمات بشمول مشن کاکتیہ، مشن بھیگرتا اور دیگر سے واقف کرایا۔ بتایا جاتا ہے کہ چیف منسٹر نے مرکزی اسکیمات سے خاطر خواہ استفادہ کیلئے زائد فنڈز کی اجرائی کی خواہش کی۔ انہوں نے نئی ریاست تلنگانہ کو ترقی کیلئے مرکز سے فراخدلانہ امداد کی خواہش کی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ وزیر اعظم نے شہری علاقوں سے فاضل اور ناکارہ پانی کو دیہی علاقوں کو منتقل کرتے ہوئے اسے آبپاشی کی سہولتوں کیلئے استفادہ کرنے کا مشورہ دیا۔ چیف منسٹر نے وزیر اعظم کی ’پردھان منتری نیشنل بیمہ یوجنا ‘ اسکیم کی ستائش کی۔ چیف منسٹر نے مرکز سے مختلف اسکیمات کے زیر التواء فنڈز، ہائی کورٹ کی عاجلانہ تقسیم اور دیگر زیر التواء مسائل پر نمائندگی کی۔

TOPPOPULARRECENT