Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / مرکز سے وعدوں پر عمل آوری کی خواہش

مرکز سے وعدوں پر عمل آوری کی خواہش

ضلع کڑپہ کا دورہ ، میڈیا نمائندوں سے چیف منسٹر اے پی کا خطاب
کڑپہ ۔ 21 ۔ اپریل : ( این ایس ایس ) : چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو نے مرکزی حکومت سے اس بات کی خواہش کی کہ وہ اے پی تقسیم ایکٹ کے دوران کئے گئے وعدوں کی تکمیل کریں ۔ ضلع کڑپہ کا دورہ کرنے کے دوران یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرکز آندھرا پردیش کے ترقیاتی کاموں کے لیے فی الفور فنڈس جاری کریں ۔ ریاست کو خصوصی موقف کے ایک سوال پر چیف منسٹر اے پی نے کہا کہ مرکز کو اس کے تمام وعدے پورے کرنے چاہئے ۔ انہوں نے بتایا کہ پولاورم پراجکٹ کو 2019 تک تکمیل کرنے کا نشانہ ہے ۔ چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو نے ریاست اے پی میں زیر زمین پانی کی سطح میں قابل لحاظ کمی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا اس کمی کو دور کرنے کے لیے نیرو میرو پروگرام کا آغاز کیا گیا ۔ چیف منسٹر اے پی چندرا بابو نائیڈو نے اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ ضلع کڑپہ کو ہارٹ کلچر مرکز اور گنڈی کونڈہ کو سیاحتی مرکز کی حیثیت سے ترقی دی جائے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT