Monday , September 25 2017
Home / ہندوستان / مرکز سے چیف منسٹر ٹاملناڈو کی مزید 1000 کروڑ روپئے کی طلبی

مرکز سے چیف منسٹر ٹاملناڈو کی مزید 1000 کروڑ روپئے کی طلبی

چینائی ۔ /13 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر ٹاملناڈو پنیر سیلوم نے آج وزیراعظم نریندر مودی پر زور دیا کہ قومی آفات سماوی ردعمل فنڈ سے ریاست میں راحت رسانی ، بازآبادکاری اور تعمیر نو کیلئے مزید 1000 کروڑ روپئے منظور کئے جائیں۔ سمندری طوفان وردھا نے چینائی میں تباہی پھیلائی ہے ۔ انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی کو اپنے مکتوب میں تباہی کا جائزہ لینے ایک مرکزی ٹیم روانہ کرنے کی بھی خواہش کی ہے  تاکہ کانچی پورم اور تروولور اضلاع میں طوفان کی تباہی کا جائزہ لے سکے۔

TOPPOPULARRECENT