Wednesday , June 28 2017
Home / شہر کی خبریں / مرکز سے 2000 اور 500 کے نوٹ برخاست کرنے چندرا بابو نائیڈو کا مطالبہ

مرکز سے 2000 اور 500 کے نوٹ برخاست کرنے چندرا بابو نائیڈو کا مطالبہ

حیدرآباد ۔ 13 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : چیف منسٹر آندھرا پردیش چندرا بابو نائیڈو نے آج مرکز پر زور دیا کہ وہ ڈیجیٹل ادائیگیوں کو تیز تر کرنے کے لیے 2000 اور 500 روپئے کے نوٹوں کو برخاست کردیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اس سے قبل بھی 1000 اور 500 کے نوٹوں کو برخاست کرنے کا مطالبہ کیا تھا ۔ اب مرکز نے 2000 اور 500 روپئے کے نئے نوٹ لائے ہیں لیکن اب انہیں بھی ختم کردیا جانا چاہئے ۔ چندرا بابو نائیڈو ڈیجیٹل اکنامی پر تشکیل دئیے گئے چیف منسٹرس کے پیانل کی قیادت کررہے ہیں ۔ ان کا تازہ مطالبہ حوالہ ریاکٹ کے بے نقاب ہونے کے بعد سامنے آیا ہے ۔ وشاکھا پٹنم پولیس نے آج ہی حوالہ ریاکٹ کو بے نقاب کیا ہے ۔
1379 کروڑ روپئے اسی حوالہ ریاکٹ کے ذریعہ روانہ کئے گئے تھے ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT