Friday , July 28 2017
Home / ہندوستان / مرکز ‘ شمال مشرق کی ترقی کیلئے پابند عہد

مرکز ‘ شمال مشرق کی ترقی کیلئے پابند عہد

علاقہ کے چیف منسٹروں کا اجلاس۔ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کا خطاب
ایزوال 12 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی حکومت شمال مشرقی علاقہ میں ترقیاتی اسکیمات اور سرگرمیوں کو تیزی کے ساتھ آگے بڑھانا چاہتی ہے خاص طور پر سرحدی علاقوں میں وہ تیز رفتار ترقی کیلئے کوشاں ہے ۔ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے میانمار کے ساتھ سرحد رکھنے والی چار شمال مشرقی ریاستوں کے چیف منسٹروں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شمال مشرقی ریاستوں کے وسائل اور یہاں کی نسلی اور لسانی کثرت ہندوستانی کلچر کو مزید باوقار اور شاندار بناتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت شمال مشرقی علاقہ میں ترقیاتی کاموں کو تیزی کے ساتھ آگے بڑھانے کوشاں ہے اور اس سلسلہ میں سڑکوں اور ریل نیٹ ورک کے کاموں کو سرحدی علاقوں تک وسعت دی جا رہی ہے ۔ وزیر داخلہ نے یہ اجلاس ہند ۔ میانمار سرحدی مسئلہ پر تبادلہ خیال کیلئے طلب کیا تھا ۔ اجلاس میں منسٹر آف اسٹیٹ داخلہ کرن رجیجو کے علاوہ ارونا چل پردیش ‘ منی پور اور میزورم کے چیف منسٹروں پیما کھنڈو ‘ این بیرن سنگھ اور لال تھن ہاولہ کے علاوہ ناگالینڈ کے وزیر داخلہ وائی پٹون نے بھی شرکت کی ۔ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ہندوستان ۔ میانمار کی سرحد کئی انداز سے منفرد ہے ۔ یہاں ویزا کے بغیر نقل و حرکت کی اجازت بھی دی جاتی ہے جو سرحد کی دونوں جانب 16 کیلومیٹر میں رہنے والوں کیلئے ہے ۔ انہوں نے آسام رائفلس کی ستائش بھی کی جو اس سرحد کی نگرانی کی ذمہ دار ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT