Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / مرکز وعدوں کی تکمیل کرے گا ، چندرا بابو نائیڈو

مرکز وعدوں کی تکمیل کرے گا ، چندرا بابو نائیڈو

وشاکھا پٹنم ۔ 17 ۔ نومبر : ( این ایس ایس ) : چیف منسٹر اے پی چندرا بابو نائیڈو نے آج اس بات کی امید جتائی کہ مرکز ریاست اے پی کو خصوصی پیاکیجس کے تحت فنڈس فراہم کرنے کا وعدہ پورا کرے گا ۔ یہاں ضلع وشاکھا پٹنم میں جناچیتنا یاترا سے خطاب کرتے ہوئے چندرا بابو نائیڈو نے بتایا مرکز ریاست اے پی کو خصوصی موقف زمرہ سے زائد فنڈس خصوصی پیاکیج کے تحت فراہم کرنے کا تیقن دیا ہے ۔ انہوں نے کہا اس تعلق سے چند افراد جھوٹی اطلاعات پھیلا رہے ہیں ان کا اشارہ شاید صدر وائی ایس آر کانگریس جگن موہن ریڈی اور ٹالی ووڈ اداکار بانی جناسینا پون کلیان کی سمت تھا جب کہ انہوں نے خصوصی پیاکیج کو قبول کرنے پر ریاستی حکومت پر سوالات اٹھائے تھے ۔ چندرا بابو نائیڈو نے کانگریس کے دس سالہ دور اقتدار کو ریاست کے موجودہ مسائل کے لیے ذمہ دار بتایا اور کہا وہ ( چندرا بابو نائیڈو ) ریاست کی تیز رفتار ترقی کے لیے کام کررہے ہیں ۔ ان کا مقصد غربت کو دور کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا اگرچیکہ ہم کو دس سال تک حیدرآباد میں رہنے کا موقع ہے تاہم ہم نے عوام کی بھلائی کے لیے سرکاری مشنری کو امراوتی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT