Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / مرکز پر آندھرائی عوام سے دھوکہ دہی کا الزام

مرکز پر آندھرائی عوام سے دھوکہ دہی کا الزام

کانگریس نے پیٹ میں بی جے پی پیٹھ میں خنجر گھوپا : پون کلیان

وجئے واڑہ /9 ستمبر ( پی ٹی آئی ) تلگو فلمی اداکار اور جنا سینا پارٹی کے سربراہ پون کلیان نے مرکز پر آج سخت تنقید کریت ہوئے کہا کہ اس ( مرکز ) نے آندھراپردیش کو خصوصی موقف دینے سے انکار کرتے ہوئے اس ریاست کے عوام کے پیٹ میں چاقو گھونپ دیا ہے ۔ پون کلیان نے کاکیناڈا ٹاون آج شام ’ آندھرولا آتما گورو سبھا ‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ ( ریاست کو تقسیم کرتے ہوئے ) خنجر گھونپا تھا اور جب ہم نے انصاف چاہا تو بی جے پی نے پیٹ میں چاقو گھونپ دیا ‘‘ ۔ دو تلگو ریاستوں ( آندھرا پردیش اور تلنگانہ ) میں عدم استحکام پیدا کیا ۔ انہوں نے عوام سے معذرت خواہی کیلئے دونوں جماعتوں سے مطالبہ کیا ۔ پون کلیان نے بی جے پی اور مرکز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’’ آپ دونوں میں سے کسی ایک ریاست تلنگانہ یا آندھراپردیش سے کوئی انصاف موقف نہیں کرسکے ۔ آندھراپردیش کو خصوصی موقف نہیں دیا گیا ۔ تلنگانہ کو حتی کہ ایک ہائی کورٹ بھی نہیں دیا گیا ‘‘ ۔

TOPPOPULARRECENT