Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / مرکز چاہے تو عدالت کا رخ کرلے کجریوال کا بیان

مرکز چاہے تو عدالت کا رخ کرلے کجریوال کا بیان

نئی دہلی، 26 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کے چیف منسٹر اروند کجریوال نے آج کہا کہ ڈی ڈی سی اے میں بے قاعدگیوں کی تحقیقات کیلئے قائم کردہ کمیشن سے مرکز کو اگر کوئی مسئلہ درپیش ہے تو وہ عدالت کا رخ کرسکتے ہیں اور عام آدمی پارٹی حکومت کے اس فیصلہ کے خلاف قانونی کارروئی کرے لیکن دہلی حکومت اپنے فیصلہ سے پیچھے نہیں ہٹے گی ۔دہلی کے چیف منسٹر کجریوال نے مزید کہا ہے کہ ان کی حکومت اپنا فیصلہ واپس نہیں لے گی اگر ایم ایچ اے کو کوئی مسئلہ درپیش ہے تو وہ دہلی حکومت کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع ہوسکتی ہے ۔ کجریوال نے کہا ہے کہ دہلی کی عوامی منتخب حکومت کو یہ اختیار ہے کہ وہ تحقیقات کیلئے کمیشن کا قیام عمل میں لائے اور مرکز اس فیصلہ کے خلاف یا اسے روکنے کا اختیار نہیں رکھتی ہے ۔ کجریوال کا ریمارک لفٹننٹ گورنر نجیب جنگ کے مرکز کی مداخلت مرکز کی مداخلت کے بیان کے بعد آیا ۔

TOPPOPULARRECENT