Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / مرکز کا اسمارٹ سٹیز پراجیکٹ تلنگانہ سے حیدرآباد و ورنگل شہروں کا انتخاب

مرکز کا اسمارٹ سٹیز پراجیکٹ تلنگانہ سے حیدرآباد و ورنگل شہروں کا انتخاب

حیدرآباد /27 اگست ( سیاست نیوز ) مرکزی حکومت کی جانب سے اسمارٹ سٹیز سے متعلق جاری فہرست میں تلنگانہ کے دو شہروں حیدرآباد اور ورنگل کو منتخب کیا گیا ہے ۔ ملک گیر سطح سے 98 شہروں کا اسمارٹ سٹیز کیلئے انتخاب عمل میں لایا گیا ۔ ان شہروں کو اسمارٹ سٹیز کی حیثیت سے ترقی دی جائیگی ۔ بتایا جاتا ہے کہ آئندہ چھ سال کے دوران اسمارٹ سٹیز کی ترقی پر مرکزی حکومت 3 لاکھ کروڑ روپئے خرچ کئے جائیں گے اور ہر سال ایک اسمارٹ سٹی کو 100 کروڑ روپئے فراہم کئے جائیں گے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ریاست آندھراپردیش سے وشاکھاپٹنم اور تروپتی شہروں کو اسمارٹ سٹیز کیلئے منتخب کیا گیا ۔ باوثوق سرکاری ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ حکومت تلنگانہ اور حکومت آندھراپردیش کی جانب سے بعض شہروں کی نشاندہی کرتے ہوئے مرکزی حکومت کو فہرست روانہ کی گئی تھی ۔ لیکن مرکزی حکومت نے ریاست تلنگانہ سے دو ( حیدرآباد اور ورنگل ) اور ریاست آندھراپردیش سے دو ( وشاکھاپٹنم اور تروپتی ) شہروں کا اسمارٹ سٹیز کیلئے انتخاب کیا ۔

TOPPOPULARRECENT