Thursday , October 19 2017
Home / سیاسیات / مرکز کی آمرانہ روش : کجریوال

مرکز کی آمرانہ روش : کجریوال

نئی دہلی 19 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر اروند کجریوال نے آج کہاکہ بی جے پی زیرقیادت مرکز اپنی نہایت آمرانہ روش کے سبب ہر معاملہ پر کنٹرول حاصل کرلینا چاہتا ہے اور طنزیہ انداز میں کہاکہ اُنھیں کم از کم اپنی پسند کا کھانا کھانے کا اختیار حاصل ہے۔ کجریوال نے ٹوئٹ کیاکہ کیا میں میری پسند کی غذا استعمال کرسکتا ہوں؟ بہت شدت سے آمرانہ رجحان دیکھنے میں آرہا ہے۔ وہ (مرکز) ہر چیز پر کنٹرول چاہتے ہیں۔ وہ اُن اطلاعات کا حوالہ دے رہے تھے کہ وزارت اُمور داخلہ نے اُنھیں موسومہ ایک مکتوب میں بیان کیا ہے کہ چیف منسٹر کو معطلی کے احکام اپنے طور پر جاری کرنے کے اختیارات حاصل نہیں ہیں۔

 

بہار کو مرکزی اعانت کا تیقن
نئی دہلی 19 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے آج حکومت بہار کو تمام ممکنہ مدد کا یقین دلایا تاکہ اِس ریاست میں باغیوں کے ہاتھوں 10 سی آر پی ایف کمانڈوز کی ہلاکت کے تناظر میں ماؤنوازوں سے نمٹا جاسکے۔ راج ناتھ سنگھ نے چیف منسٹر بہار نتیش کمار سے ٹیلی فون پر بات کی اور ضلع گیا کے واقعہ سے پیدا شدہ صورتحال کا جائزہ لیا۔

TOPPOPULARRECENT