Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / مرکز کی بی جے پی اور تلنگانہ کی ٹی آر ایس حکومتوں پر عوام کو دھوکہ دینے کا الزام

مرکز کی بی جے پی اور تلنگانہ کی ٹی آر ایس حکومتوں پر عوام کو دھوکہ دینے کا الزام

کانگریس کارکنوں کو جی ایچ ایم سی انتخابات میں کامیابی کے لیے متحرک ہونے کا مشورہ ، ہرش وردھن
حیدرآباد ۔ 23 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : سکریٹری آل انڈیا یوتھ کانگریس و انچارج تلنگانہ یوتھ کانگریس امور مسٹر ہرش وردھن نے مرکز کی بی جے پی اور تلنگانہ کی ٹی آر ایس حکومت پر وعدوں سے انحراف کرتے ہوئے عوام کو دھوکہ دینے کا الزام عائد کیا ۔ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں کانگریس پارٹی کو کامیاب بنانے کے لیے سپاہیوں کی طرح خدمات انجام دینے کا مشورہ دیا ۔ عنبر پیٹ اسمبلی حلقہ یوتھ کانگریس کمیٹی کی جانب سے سلویٰ گارڈن فنکشن ہال عنبر پیٹ میں ایک جائزہ اجلاس طلب کیا گیا ۔ اس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات بتائی ۔ اس موقع پر کمشنر انڈین یوتھ کانگریس انتخابی امور مسٹر پیر ارشاد احمد ناصر صدر تلنگانہ یوتھ کانگریس مسٹر انیل کمار یادو جنرل سکریٹری تلنگانہ یوتھ کانگریس و انچارج سکندرآباد پارلیمنٹ امور مسٹر راجہ ریڈی سابق فلور لیڈر جی ایچ ایم سی مسٹر ایس محمد واجد حسین کے علاوہ دوسرے موجود تھے ۔ مسٹر ہرش وردھن نے کہا کہ مرکز میں نریندر مودی اور تلنگانہ میں کے سی آر نے جھوٹے وعدے کرتے ہوئے اقتدار تو حاصل کرلیا مگر اپنے وعدوں کو پورا کرنے میں دونوں قائدین پوری طرح ناکام ہوگئے ۔ انہوں نے یوتھ کانگریس کے قائدین کو گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں سپاہی کی طرح کام کرتے ہوئے تمام جماعتوں کو شکست دینے اور کانگریس کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کا مشورہ دیا ۔ مسٹر پیر ارشاد احمد ناصر نے کہا کہ عوام سے کیے گئے وعدوں کو عملی جامہ نہ پہنانے کی وجہ سے بی جے پی اور ٹی آر ایس عوام کے اعتماد سے محروم ہوگئی ہے

 

اور دونوں جماعتوں کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے ۔ جی ایچ ایم سی کے انتخابات میں عوام کانگریس کو کامیاب بناتے ہوئے دونوں جماعتوں کو سبق سکھائیں گے ۔ صدر تلنگانہ یوتھ کانگریس کمیٹی مسٹر انیل کمار یادو نے کہا کہ کانگریس ایک سیکولر جماعت ہے جو تمام مذاہب اور طبقات کا احترام کرتی ہے ۔ بی جے پی ایک فرقہ پرست جماعت ہے ۔ اپنے سیاسی فائدے کے لیے عوام کو مذہبی جذبات کے ذریعہ تقسیم کررہی ہے ۔ ٹی آر ایس ایک مفاد پرست جماعت ہے ۔ کانگریس نے علحدہ تلنگانہ ریاست تشکیل دیا ۔ تلنگانہ میں کانگریس اپوزیشن کا تعمیری رول ادا کررہی ہے ۔ تاہم چیف منسٹر اپوزیشن کو کمزور کرنے کے لیے انہیں لالچ دے کر ڈرا دھمکا کر کانگریس اور دوسری جماعتوں کے قائدین کو سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے کے لیے مجبور کررہی ہے ۔ صدر اسمبلی حلقہ عنبر پیٹ مسٹر پیر منیر احمد جابر نے صدارتی تقریر کرتے ہوئے یوتھ کانگریس کی سرگرمیوں اور فلاحی کاموں کی انجام دہی پر روشنی ڈالی اور گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن میں کانگریس کی کامیابی کو یقینی قرار دیا ۔ اسمبلی حلقہ عنبر پیٹ میں کانگریس کی کامیابی کے لیے دن رات کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔ اس اجلاس میں مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔۔

TOPPOPULARRECENT