Monday , May 29 2017
Home / سیاسیات / مرکز کی عوام کیساتھ دغا بازی: سی پی ایم

مرکز کی عوام کیساتھ دغا بازی: سی پی ایم

نئی دہلی 26 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سی پی آئی (ایم) نے مرکز پر وزیراعظم نریندر مودی کے عوام سے کئے گئے وعدے کے ساتھ ’’دغابازی‘‘ کا الزام عائد کیا۔ نریندر مودی نے عوام سے کہا تھا کہ 30 ڈسمبر تک پرانی 500 اور 1000 کی نوٹ کو تبدیل کرنے کی اجازت رہے گی لیکن اِس سے پہلے ہی یہ سہولت ختم کردی گئی۔ بائیں بازو جماعت نے ایک بیان میں نئی نوٹوں کی خاطر خواہ سربراہی تک تمام رقمی لین دین جاری رکھنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا۔ پارٹی نے عوام کے خود اپنی رقم پر حق کو چھیننے کی مرکز کی کوششوں کی مذمت کی۔ پولیٹ بیورو نے تمام پارٹی یونٹس پر زور دیا ہے کہ وہ مودی حکومت کے اِن اقدامات کے خلاف رائے عامہ ہموار کریں اور 28 نومبر کو منائے جانے والے کل ہند احتجاج کو کامیاب بنائیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT