Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / مرکز کی نریندر مودی حکومت پر ملک کی عوام کو دھوکہ دینے کا الزام

مرکز کی نریندر مودی حکومت پر ملک کی عوام کو دھوکہ دینے کا الزام

سی پی آئی کی یوم تاسیس تقریب، قومی جنرل سکریٹری ایس سدھاکر ریڈی کا خطاب

حیدرآباد۔ 26ڈسمبر (سیاست نیوز) آزاد ہندوستان کی 68 سالہ تاریخ میں عدم رواداری کا لفظ اس قد ر نہیں سنائی دیا گیا جتنا پچھلے 18 ماہ کی نریندر مودی دور حکومت میں ہم نے عدم رواداری کے لفظ کو سنا ہے او رنر یندر مودی حکومت کے اقتدار میںآنے کے بعد سے ہی فسطائی طاقتوں نے پورے ملک میں اس قدر عدم رواداری کو پھیلایا کہ گوئند پنسری‘ ڈابولکر اور دیگر دانشوروں کے بشمول اترپردیش دادری کے اخلاق احمد فسطائی طاقتوں کی عدم رواداری کا شکار بنے۔ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیاکی 90ویں یوم تاسیس تقریب سے خطاب کے دوران کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے قومی جنرل سکریٹری یس سدھاکر ریڈی نے یہ بات کہی۔ سدھاکر ریڈی سی پی ائی تلنگانہ یونٹ کی جانب سے شالیمار فنکشن ہال ‘ رامکوٹ پر منعقدہ سی پی آئی پارٹی کی تقریب سے صدارتی خطاب کے دوران نریندر مودی کی مرکزی حکومت پر ملک کی عوام کو دھوکہ دینے کا بھی الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہاکہ ترقی کے وعدے پر اقتدار حاصل کرنے کے بعد نریندر مودی انتظامیہ نے مذہبی نفرت کے ذریعہ اپنے ترقی کے وعدے سے کنارہ کشی کرنے کی کوشش کی مگر ہندوستانی عوام کی اکثریت کا سیکولر زم پر ایقان ہے جس کی وجہہ سے مودی انتظامیہ کے تمام منصوبے ناکام ثابت ہوئے ۔ سدھاکر ریڈی نے کہاکہ ہندوستان کی آزادی سے قبل اور بعد میں بھی کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کو ختم کرنے کی سازشیں کی گئی آ ج بھی مودی انتظامیہ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیاکو ختم کرنے کی سازش کررہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ سی پی آئی عوام بالخصوص معاشی طو رپر پسماندگی کاشکار عوام سے جڑی ہوئی پارٹی کانام ہے اور عوام کے ساتھ کسی بھی قسم کی ناانصافی کو کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا ہرگز برداشت نہیںکرے گی ۔ انہوںنے کہاکہ پچھلے اٹھارہ ماہ میں سرمایہ داروں کے وزیراعظم نریندر مودی نے دس لاکھ کروڑ روپئے کی مرعات ہندوستا ن کے سرمایہ دارو ںکو فراہم کی ہے۔سابق رکن پارلیمنٹ راجیہ سبھا و سی پی آئی قومی عاملہ کے رکن سید عزیز پاشاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمیونسٹ پارٹی آف انڈیاکی نوے سالہ تاریخ پر روشنی ڈالی ۔ انہوںنے کہاکہ کمیونسٹ قائدین کے احتجاج سے قبل انگریز ہندوستان کی پوری آزادی کے لئے تیار نہیں تھے مگر کمیونسٹ قائد ین سے گاندھی جی جیل میںملاقات کے بعد ہی پورے ہندوستا ن کی آزادی کانعرہ بلند کیا گیا۔جناب عزیز پاشاہ نے کہاکہ جس قدر تیزی کے ساتھ نریندر مودی ہندوستان کے وزیراعظم بنے اتنی ہی تیزی کے ساتھ بی جے پی کی مقبولیت کا گراف نیچے گرنے لگا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اندرون اٹھارہ ماہ نریندر مودی او رٹیم کو دہلی اور پھر بہار میںشکست فاش ہونے کے بعد گجرات کے لوکل باڈی انتخابات میں بھی ناکامی کامنھ دیکھنا پڑا۔ سی پی آئی تلنگانہ اسٹیٹ سکریٹری چاڈا وینکٹ ریڈی‘ پالا وینکٹ ریڈی‘ پی پدما‘ ڈاکٹر سدھاکر ‘ سید کلیم الدین عسکر صدر انصاف گریٹر حیدرآباد کے بشمول کمیونسٹ قائد ین اور کارکنوں نے ا س تقریب میںشرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT