Tuesday , October 24 2017
Home / ہندوستان / مرکز کے سیاسی دباؤ کی بناء راکیش ماریا کا تبادلہ : این سی پی

مرکز کے سیاسی دباؤ کی بناء راکیش ماریا کا تبادلہ : این سی پی

ممبئی ۔ 8 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اپوزیشن این سی پی نے کہا کہ سرکردہ پولیس عہدیدار راکیش ماریا کا مرکز کے سیاسی دباؤ میں آ کر آئی این ایس میڈیا معاملہ میں رقمی خردبرد پہلو سے تحقیقات روکنے کی غرض سے تبادلہ کیا گیا۔ آئی این ایس میڈیا کا قیام اندرانی مکرجی نے عمل میں لایا جو شینابورا قتل مقدمہ میں کلیدی ملزم ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے شوہر پیٹر مکرجی بھی بانیوں میں شامل ہیں۔ این سی پی ترجمان نواب ملک نے کہاکہ ماریا کو ممبئی پولیس کمشنر کے عہدہ سے اس لئے ہٹایا گیا تاکہ آئی این ایس میڈیا میں رقمی خردبرد پہلو پر تحقیقات کو روکا جائے۔ آئی این ایس میڈیا میں سنگاپور، برطانیہ اور امریکہ کی بیرونی کمپنیوں کو تقریباً 500 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کی ہے۔ نواب ملک آج راکیش ماریا کو ترقی دیکر ڈی جی پی (ہوم گارڈس) بنانے اور احمد جاوید کو نیا سٹی پولیس کمشنر مقرر کئے جانے پر ردعمل کا اظہار کررہے تھے۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) آئی این ایس میڈیا میں مبینہ طور پر بیرونی رقومات کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی سے سیاسی دباؤ کے تحت یہ تبادلہ کیا گیا ہے۔ این سی پی ریاستی یونٹ صدر سنیل تتکرے نے راکیش ماریا کو ایک دیانتدار آفیسر قرار دیا اور کہاکہ این سی پی قیادت سے ان کے قریبی روابط کا الزام بالکل غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت پولیس عہدیدار ماریا نے نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT