Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / مرکز کے فیصلے کے خلاف 29 اگست کو اے پی بند منانے جگن کا فیصلہ

مرکز کے فیصلے کے خلاف 29 اگست کو اے پی بند منانے جگن کا فیصلہ

حیدرآباد ۔ 15 ۔ اگست : ( این ایس ایس ) : آندھرا پردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو اگرچہ اپنی ریاست کو خصوصی درجہ دلانے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں تاہم مرکز نے ان کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے ۔ اور اصل اپوزیشن جماعت وائی ایس آر کانگریس پارٹی نے مرکز کے فیصلہ کے خلاف 29 اگست کو ریاست گیر بند منانے کا اعلان کیا ہے ۔ وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے رکن پارلیمنٹ متھن ریڈی نے کہا کہ آندھرا پردیش اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور وائی ایس آر کانگریس کے صدر وائی ایس جگن موہن ریڈی کے نام مرکز نے اپنے جوابی مکتوب میں واضح کردیا ہے کہ ریاست کو خصوصی موقف نہیں دیا جائے گا ۔ متھن ریڈی نے یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکز نے ریاست کا مطالبہ قبول کرنے سے صاف انکار کردیا ہے ۔ اور تلگو دیشم پارٹی کے قائدین و ارکان پارلیمنٹ اس حقیقت کے انکشاف سے گریز کررہے ہیں ۔ جگن موہن ریڈی کے نام اپنے مکتوب میں نائب معتمد داخلہ آشیش دتہ نے واضح کردیا ہے کہ آندھرا پردیش کو خصوصی موقف دینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT