Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / مرگ کے موقع پر دمہ کے مریضوں کو مچھلی میں دوا کے ضمن میں انتظامات

مرگ کے موقع پر دمہ کے مریضوں کو مچھلی میں دوا کے ضمن میں انتظامات

حیدرآباد 17مئی (یواین آئی)مرگ کے موقع پر 8جون کو دمہ کے مریضوں کو دی جارہی مچھلی میں دوا کے انتظامات کے سلسلہ میں تلنگانہ کے وزیر سنیماٹوگرافی و افزائش مویشیاں ٹی سرینواس یادو نے اعلی افسروں کے ساتھ سکریٹریٹ میں میٹنگ منعقد کی ۔ہرسال موسم برسات کی آمد کے سلسلہ میں مرگ کے موقع پر شہر حیدرآباد کے نمائش گراونڈ پر باتھنی گوڑ برادرس کی جانب سے دمہ کے مریضوں کو مچھلی میں دوا کھلائی جاتی ہے جس کو کھانے کیلئے ملک کے مختلف مقامات سے لاکھوں افراد حیدرآباد آتے ہیں۔ سرینواس یادو نے مچھلی میں دو اکھلانے کے انتظامات کے ساتھ ساتھ یہاں آنے والے افراد کو دی جانے والی سہولتوں کے بارے میں بھی تفصیلی طورپر جائزہ لیا ۔انہوں نے افسروں کو اس خصوص میں اہم ہدایتیں بھی دیں۔

 

تلنگانہ سکریٹریٹ میں انٹرنیٹ خدمات بحال
حیدرآباد 17مئی (یواین آئی)تلنگانہ سکریٹریٹ میں انٹرنیٹ خدمات بحال کر دی گئیں۔دنیا بھر میں سائبر وائرس حملوں کے سبب گزشتہ روز عارضی طورپر تلنگانہ سکریٹریٹ میں انٹرنیٹ خدمات کو معطل کردیا گیا تھا اور آج یہ خدمات بحال کردی گئیں۔افسروں کے مطابق تقریبا 150سے زائد ممالک میں سائبر وائرس کے پھیل جانے کے سبب سکریٹریٹ کے کمپیوٹرس کو اس سے محفوظ رکھنے کے لئے عارضی طورپر انٹرنیٹ خدمات کو معطل کردیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT