Friday , September 22 2017
Home / ہندوستان / مرہٹواڑہ کے تالابوں میں صرف ایک فیصد پانی باقی

مرہٹواڑہ کے تالابوں میں صرف ایک فیصد پانی باقی

ممبئی ۔ 23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) قحط زدہ مرہٹواڑہ کے عوام اور انتظامیہ اب موسم برسات سے اپنی امیدیں وابستہ کئے ہوئے ہیں جبکہ اس علاقہ کے تالابوں میں صرف ایک فیصد پانی کا ذخیرہ باقی رہ گیا ہے۔ اورنگ آباد کے ڈیویژنل کمشنر اوما کانت ڈنگٹ نے کہا کہ مرہٹواڑہ کے تالابوں میں جملہ گنجائش کا صرف ایک فیصد پانی باقی ہے۔ زیرزمین پانی کے ذخائر سے بھی استفادہ کیا جارہا ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیش قیاسی ہیکہ اس سال بارش اچھی ہوگی اور ہم امید رکھتے ہیں کہ موسم برسات کا آغاز ہونے کے بعد کنوؤں اور بورویلس کو پانی کی سربراہی ہوجائے گی۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ انتظامیہ اورنگ آباد سے جیک واڑی تالاب تک پانی کی سربراہی ختم جولائی تک جبکہ موسم بارش کا آغاز ہوگا، جاری رکھنے کے قابل ہے۔

TOPPOPULARRECENT