Monday , September 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مریال گوڑہ کانگریس کے دو گروپس میں اختلافات

مریال گوڑہ کانگریس کے دو گروپس میں اختلافات

راجیو گاندھی کے مجسمہ پر پھول مالا ڈالنے کے لیے بحث و تکرار اور ہاتھا پائی
مریال گوڑہ ۔ 21 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : مریال گوڑہ کانگریس کے دو گروپس ٹی بھارگو صدر کانگریس مریال گوڑہ و چنتل ریڈی سرینواس اور ان کے حامیوں کے اختلافات اس وقت ابھر کر سامنے آئے جب مریال گوڑہ کانگریس آفس میں سابق وزیر اعظم آنجہانی راجیو گاندھی کی 25 ویں برسی منائی جارہی تھی ۔ تفصیلات کے بموجب راجیو گاندھی کی 25 ویں برسی کے موقع پر مریال گوڑہ ٹاون کانگریس آفس میں ان کو خراج عقیدت پیش کرنے کانگریس قائدین اور پارٹی کارکنان کثیر تعداد میں جمع ہوئے ۔ راجیو گاندھی کی تصویر پر پھول مالا چڑھانے کو لے کر دونوں قائدین کے درمیان بحث و تکرار ہوئی اور نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی ۔ اس موقع پر وہاں موجود دونوں قائدین کے حامیوں کی درمیان بھی لفظی بحث و تکرار ہوگئی اور ایک دوسرے کو برا بھلا کہنے لگے ۔ اس موقع پر وہاں موجود مقامی رکن اسمبلی این بھاسکر راؤ نے موقع کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے دونوں قائدین اور ان کے حامیوں کو سمجھاتے ہوئے مسئلہ کو آگے بڑھنے نہیں دیا ۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ریاست تلنگانہ میں ٹی آر ایس کے اقتدار پر آنے کے بعد کانگریس قائدین مایوسی کا شکار ہوچکے ہیں اور چھوٹے چھوٹے مسائل پر ایک دوسرے سے الجھ رہے ہیں ۔ ہو نا تو یہ چاہئے کہ وہ اپنے تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے پھر عوام کے دلوں میں جگہ بنالیں ۔ اس موقع پر صدر نشین بلدیہ ٹی ناگا لکشمی بھارگو ، نائب صدر نشین محمد مخدوم پاشاہ ، محمد مدار بابا ، روشیا و دیگر موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT