Friday , July 21 2017
Home / شہر کی خبریں / مریخ پر شہر آباد ہوں گے، بستیاں بسائی جائیں گی

مریخ پر شہر آباد ہوں گے، بستیاں بسائی جائیں گی

آمد و رفت کے خرچ کو کم کرنے سائنسداں مصروف، خصوصی راکٹ طیارہ کی ڈیزائننگ
حیدرآباد۔18جون (سیاست نیوز) مریخ پر شہر آباد ہوں گے ‘ بستیاں بسائی جائیں گی‘ لوگ مریخ پر رہنے کیلئے جائیں گے۔ اب تک یہ باتیں کی جاتی رہی ہیں لیکن اب یہ باتیں حقیقت میں تبدیل ہونے جا رہی ہیں اور بہت جلد مریخ پر شہر بسانے کے اقدامات کئے جا سکتے ہیں۔ سائنسداں یہ جائزہ لے رہے ہیں کہ مریخ پر انسانی بستیوں کی آبادیوں کے بعداشیائے ضروریہ کس طرح سے پہنچائی جائیں۔ اسپیس ایکس کی جانب سے کئے گئے ایک مطالعہ کے مطابق مریخ پر انسانی زندگی گذاری جا سکتی ہے اور مریخ پر بسائی جانے والی بستیوں کے فوائد بھی اس مطالعاتی رپورٹ میں شامل کئے گئے ہیں ساتھ میں اس بات کا بھی جائزہ لیا گیا ہے کہ مریخ میں اشیائے ضروریہ پہنچانے کا نظم کس طرح ممکن بنایا جاسکے۔ اسپیس ایکس سی ای او مسٹر ایلان مسک کے مطابق مریخ تک پہنچنے خصوصی راکٹ اور طیارہ کی ضرورت پڑے گی جو انسانوں کی آمد ورفت کے ساتھ ساتھ اشیائے ضروریہ کی منتقلی کیلئے استعمال میں لایا جاسکے اس امر کو ذہن میں رکھتے ہوئے ڈیزائن بھی تیار کیا جانے لگا ہے۔ ایلان کے مطابق انجینئر اور تکنیکی عملہ کو جس چیالنج کا سامنا ہے اس میں اہم مریخ تک پہنچنے کے اخراجات میں کمی لانا ہے کیونکہ ایک مرتبہ شہر آباد کئے جانے کے بعد آمد و رفت کے ساتھ اشیاء کی منتقلی اور دیگر امور کا آ غاز ہو جائے گا لیکن اس مسئلہ کی یکسوئی کے لئے سرکردہ سائنسدانوں کی نگرانی میں انجنیئر اور تکنیکی عملہ شب و روز مصروف ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ وہ اسپیس ایکس کے ذریعہ مریخ میں شہر آباد کرنے کے قریب ہیں اور جلد انکے ادارے کی جانب سے انسانوں کی مریخ منتقلی کا عمل شروع کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ کرۂ ارض کے بعد مریخ پر آبادیاں بسائے جانے کے مکمل امکانات موجود ہیں لیکن ان امکانات کا جائزہ لینے کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ مسافت مہنگی پڑ رہی ہے جس کے سبب اخراجات بھی کافی ہوں گے اسی لئے ان کی کمپنی کی جانب سے مریخ تک کی مسافت کیلئے قیمتوں کو کم کرنے کی کوشش میں لگی ہوئی ہے۔ مسٹر ایلان مسک کے مطابق مریخ پر آبادیاں بسانے کے تجربہ کے بعد سائنسداں دیگر سیاروں میں بھی انسانی آبادیوں کی گنجائش کا جائزہ لینا شروع کردینگے جسکے نتیجہ میں صرف زمین یا مریخ پر ہی نہیں بلکہ دیگر سیاروں میں بھی انسانوں کو بسانے پر غور شروع ہو جائیگا لیکن مریخ پر بہت جلد یہ عمل شروع کئے جانے کا امکان ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT