Wednesday , August 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مریضوں کے معائنہ کے نام پر لوٹ کھسوٹ

مریضوں کے معائنہ کے نام پر لوٹ کھسوٹ

مریال گوڑہ میں ڈاکٹرس اور لیاب کے ذمہ داروں پر ملی بھگت کا الزام
مریال گوڑہ۔/19اکٹوبر،( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مریال گوڑہ میں موجود خانگی ہاسپٹلس کے ڈاکٹروں کی جانب سے فیس اور معائنہ کے نام پر مریضوں کو لیاب بھجواکر ہزاروں کی رقم وصول کرنے پر سخت احتجاج کرتے ہوئے سی پی آئی حلقہ مریال گوڑہ انچارج بی وینکٹیشورلو نے آج مریال گوڑہ آر ڈی او بی کشن راؤ کی غیر موجودگی میں ڈی اے او پرمیلا کو ایک یادداشت پیش کی۔ اس موقع پر وہاں موجود صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے الزام لگایا کہ مریال گوڑہ میں موجود خانگی ہاسپٹلس کے ڈاکٹروں کی جانب سے ان کے پاس آنے والے مریضوں کو ان کے مرض کے معائنہ کے بہانے لیاب کے ذمہ داروں سے ملکر کمیشن کے نام پر ہزاروں روپئے لوٹ رہے ہیں اس کے علاوہ ڈاکٹرس اور لیاب کے ذمہ داروں کی ملی بھگت سے معائنے کو آنے والے مریضوں کو ان کے مرض کی غلط رپورٹ دی جارہی ہے جس سے مریضوں میں خوف و ہراس کی کیفیت پیدا ہوگئی ہے۔ جبکہ دوسرے مقام پر معائنہ کرنے کے بعد وہ رپورٹ صحیح آرہی ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ کچھ دن پہلے ایک خانگی ڈاکٹر کے ذریعہ ایک کمسن لڑکی کے والدین سے پیسے بٹورنے لڑکی کی غلط رپورٹ دی گئی۔ انہوں نے اس موقع پر ضلع کلکٹر، آر ڈی او مریال گوڑہ، اور ڈی ایم ایچ او سے گذارش کی کہ مریال گوڑہ شہر میں خانگی ڈاکٹروں کے مریضوں سے مرض کے نام پر غلط رپورٹ پیش کرتے ہوئے من مانی رقم کی وصولی کی تحقیقات کرتے ہوئے ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کریں اور عوام میں اعتماد بحال کریں۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ محمد عبدالسمیع، سیدلو، سرینواس اور ستیش موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT