Friday , June 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / مریم نوازچاہیں تو انہیں باکسنگ سکھا سکتا ہوں: عامر خان

مریم نوازچاہیں تو انہیں باکسنگ سکھا سکتا ہوں: عامر خان

لاہور۔ 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان لاہور میں حضرت علی ہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخش ؒکے دربار پر حاضری اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگوکر رہے تھے۔  ان کا کہنا تھاکہ گھریلو معاملات اب بالکل ٹھیک ہیں، کچھ روز پہلے والدہ سے ملاقات بھی ہوئی ہے،فیملی میرے ساتھ ہے، کوئی تنازع نہیں۔عامر خان نے کہا کہ بختاور بھٹوان کی اہلیہ کی اچھی دوست ہیں، وہ بختاور کو باسنگ کے گْرسکھا رہے ہیں۔مریم نواز کوباکسنگ سکھانے کے سوال پر عامر خان نے کہا کہ ان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، مریم چاہیں گی تو انہیں بھی باکسنگ سکھادیں گے۔عامر خان نے انٹرنیشنل ریسلنگ ایونٹ کو پاکستان کیلئے اچھا شگون قراردیا،انہوں نے داتادربار پر غریبوں میں چاول بھی تقسیم کیے۔
اومیش چندرا کراٹے چمپین شپس
حیدرآباد۔ 21 مئی (پریس نوٹ) اسٹار کراٹے کلب کے زیراہتمام 17 ویں سی اومیش چندرا آئی پی ایس میموریل کراٹے اوپن چمپین شپس 2017ء اور آر آر مسالہ بلیک بیلٹ چیلنج کپ 22 مئی کو دوپہر ایک بجے تا 7 بجے شام اردو مسکن، خلوت میں منعقد ہوں گے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT