Wednesday , September 20 2017
Home / Top Stories / مریم نواز کا والدہ کے لئے انتخابی مہم کا آغاز

مریم نواز کا والدہ کے لئے انتخابی مہم کا آغاز

لاہور ۔ 26اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کی دختر مریم نواز نے لاہور قومی اسمبلی کی نشست کیلئے منعقدشدنی انتخابات کیلئے مہم کا آغاز کردیا ہے ۔ اس مخلوعہ نشست کیلئے مریم نواز کی علیل والدہ کلثوم نواز اُمیدوار ہیں جو اس وقت لندن میں گلے کے کینسر کے لئے زیرعلاج ہیں تاہم اپنی علالت کے باوجود موصوفہ 17 ستمبر کو منعقدشدنی انتخابات لڑیں گی ۔ دریں اثناء 43 سالہ مریم توقع ہے کہ انتخابی مہمات میں کلیدی رول ادا کریں گی جو سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کو نااہل قرار دیئے جانے کے بعد مخلوعہ نشست کیلئے منعقد کیا جارہا ہے ۔ اس موقع پر مریم نواز ایک ریالی کے ساتھ جاتی عُمرہ روانہ ہوئیں جو شریف خاندان کی رہائش گاہ ہے ۔ اُس وقت پی ایم ایل ( این ) کے سینکڑوں حامی بھی اُن کے ہمراہ تھے ۔ ماڈل ٹاؤن پہنچنے کے بعد انھوں نے اپنے حامیوں کے ایک اجلاس سے بھی خطاب کیا جس میں سینئر قائدین پرویز ملک ، پرویز رشید اور لاہور کے میئر نے بھی شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT