Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / مرینلنی سارابھائی کا دیہانت

مرینلنی سارابھائی کا دیہانت

احمدآباد ، 21 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) شہرت یافتہ کلاسیکی ڈانسر اور پدم بھوشن کی حامل مرینلنی سارابھائی جو ہندوستان کے بابائے خلائی پروگرام ڈاکٹر وکرم سارابھائی کی شریک حیات تھیں، اُن کا پیرانہ سالی سے متعلق پیچیدگیوں کے سبب آج یہاں انتقال ہوگیا۔ اُن کی عمر 97 سال تھی۔ مرینلنی کو گزشتہ روز شہر کے اسپتال میں شریک کرایا گیا تھا، لیکن آج صبح کی ابتدائی ساعتوں میں انھیں اُن کے مکان کو واپس لایا گیا، جہاں انھوں نے اپنی آخری سانس لی۔ اُن کی دختر اور نامور رقاصہ ملیکا سارابھائی نے ’فیس بُک‘ پیام میں مرینلنی کی موت کا اعلان کرتے ہوئے کہا: ’’میری والدہ مرینلنی سارابھائی اَبدی رقص کیلئے بس ابھی روانہ ہوگئی ہیں۔‘‘
ٹاملناڈو اسمبلی کا مفتی سعید کو خراج
چینائی 21 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ٹاملناڈو اسمبلی نے گزشتہ ماہ پیش آئے سیلاب کے مہلوکین اور متاثرین، چیف منسٹر جموں و کشمیر مفتی محمد سعید، ویٹرن سی پی آئی لیڈر اے بی بردھن اور سینئر اداکارہ منورما کو آج خراج عقیدت پیش کیا۔ اسپیکر پی دھن پال نے علیحدہ تعزیتی پیامات پڑھ کر سنائے جس کے بعد ایوان نے ان شخصیتوں کے احترام میں کچھ دیر خاموشی اختیار کرتے ہوئے خراج پیش کیا۔ ایوان نے چینائی، کانچی پورم اور دیگر کئی علاقوں میں گزشتہ ماہ کے تباہ کن سیلاب کے متاثرین سے ہمدردی ظاہر کی۔

TOPPOPULARRECENT