Tuesday , June 27 2017
Home / کھیل کی خبریں / مرے اور کربر بدستور نمبر ون‘الینا کی بلندی کی سمت دوڑ

مرے اور کربر بدستور نمبر ون‘الینا کی بلندی کی سمت دوڑ

پیرس ۔23 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) روم ماسٹرز کے بعد اے ٹی پی کی تازہ ترین درجہ بندی جاری کر دی گئی جس میں کئی نشانات کے باوجود اینڈی مرے بدستور پہلے نمبر پرموجود ہیںجبکہ خواتین کی درجہ بندی میں الینا سویتلانا تیزی سے بلندی کی سمت گامزن ہیں اور نمبر ایک جرمن کی اینجلک کربر کیلئے خطرہ بنتی جارہی ہیں۔ وہ رواں برس چار ٹورنمنٹس جیت چکی ہیں۔ مردوں کی عالمی درجہ بندی میں سربیا کے نواک جوکووچ دوسرے، اسٹین واورنکا تیسرے، رافل نڈال چوتھے اور راجر فیڈرر چوتھے نمبر پر ہیں۔ روم ماسٹرز میں نواک جوکووچ کو شکست سے دوچار کرنے والے جرمن کھلاڑی الیگزینڈر پہلی مرتبہ ٹاپ ٹین میں شامل ہوگئے ہیں۔الیگزینڈر زریو نے روم ماسٹرز میں چار مرتبہ کے چیمپئن جوکووچ کو راست سٹوں میں شکست دی اور پہلی مرتبہ ماسٹرز خطاب اپنے نام کیا۔ درجہ بندی میں سربیا کے نواک جوکووچ دوسرے، سوئٹزرلینڈ کیا اسٹین واورنکا تیسرے، ہسپانوی کھلاڑی نڈال چوتھے، سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر پانچویں، کینیڈا کے مائلوس رائونک چھٹے، آسٹریا کے ڈومنک تھیم ساتویں،کروشیا کے میرین کلچ آٹھویں، جاپان کے کائی نیشیکوری نویں اور جرمنی کے الیگزینڈر زریو دسویں نمبر پر ہیں۔خواتین سنگلز کی درجہ بندی میں جرمنی کی اینجلیک کربر پہلے ، سیرینا ولیمز دوسرے ، چیک جمہوریہ کی کیرولینا پلسکووا تیسرے،سیمونا ہیلپ چوتھے اور گاربائن مگاروزا پانچویں نمبر پر ہیں۔ یوکرائن کی ایلینا سیوتلانا ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئی ہیں۔ سیوتلانا چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔ ایلینا سیوتلانا نے رومانیہ کی سیمونا ہیلپ کو اٹالین اوپن کے فائنل میں 6-4، 7-5اور 6-1سے شکست دی تھی۔ سلواکیہ کی ڈومنیکا سبلکووا، برطانوی پلیئر جوہانا کونٹا ، روس کی سیوتلانا کزنٹسووا اور پولینڈ کی اگنیسکا راڈونسکا بالترتیب ساتویں ،آٹھویں ، نویں اور دسویں نمبر پر ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT