Thursday , September 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / مرے سنسناٹی اوپن سے بھی دستبردار

مرے سنسناٹی اوپن سے بھی دستبردار

لندن ۔10 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام )عالمی نمبر ایک برطانیہ کے ٹینس اسٹار اینڈی مرے زخمی ہونے کے سبب آئندہ ہفتہ شرو ع ہونے والے سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنمنٹ میں بھی حصہ نہیں لے پائیں گے ۔ لیکن انہیں امید ہے کہ وہ یو ایس اوپن تک پوری طرح فٹ ہوجائیں گے ۔مرے نے ایک بیان میں کہا بدقسمتی سے میں سنسناٹی اوپن میں نہیں کھیل پاؤںگا۔ میں ابھی پوری طرح فٹ نہیں ہوں۔ میں نے ہمیشہ یہاں اپنے کھیل کا مزہ لیا ہے اور میں اگلے سال یہاں پر واپسی کروں گا۔ یو ایس اوپن تک پوری طرح فٹ ہونے کے لئے میں سخت محنت کررہا ہوں۔ نمبر ایک مرے ، زخمی ہونے کے سبب رواں راجرس کپ میں حصہ نہیں لے رہے ہیں ۔ مرے گزشتہ مہینے ومبلڈن کے کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد سے ہی چوٹ میں مبتلا رہے ہیں۔ مرے گزشتہ برس نومبر میں ٹینس کی عالمی درجہ بندی میں پہلے مقام ہیں لیکن اب راجرس کپ میں ان کے نہ کھیلنے سے انکا پہلا مقام خطرے میں ہے ۔ اسپین کے رافل نڈال اگر راجرس کپ میں سیمی فائنل تک پہنچ جاتے ہیں تو وہ مرے کو پیچھے چھوڑ کر عالمی درجہ بندی میں پھر سے سرفہرست آسکتے ہیں۔

ورلڈ الیون ٹیم میں موجودہ کرکٹرس ہوں گے:سیٹھی
لاہور ۔10 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام ) ورلڈ الیون کا دورہ پاکستان ممکن بنانے کیلیے کوششیں جاری ہیں اور پی سی بی کے نومنتخب چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ورلڈ الیون میں 13موجودہ بین الاقوامی کرکٹرز ہونگے۔سیکیورٹی معاملات کی وجہ سے کچھ چیزیں قبل ازوقت بتانا مناسب نہیں ہوگا،ابھی تک گرین سگنل موجود ہے،موجودہ حالات میں اسے سرخ ہوتے دیر نہیں لگتی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی موجودہ سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال کے باوجود پی سی بی ورلڈ الیون کا دورۂ پاکستان ممکن بنانے کیلیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ گزشتہ روز چیئرمین منتخب ہونے کے بعد نجم سیٹھی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ الیون میں سابق نہیں بلکہ موجودہ 13 کے قریب بین الاقوامی کرکٹرز ہونگے اور انکی اینڈی فلاور فہرست پہلے جاری نہیں کرنا چاہتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT