Tuesday , September 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / مرے نے خطاب اور دوسرا مقام حاصل کرلیا

مرے نے خطاب اور دوسرا مقام حاصل کرلیا

مونٹریال۔18۔اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام ) برطانوی ٹینس اسٹار اینڈی مرے نے عالمی نمبر ایک نوواک جوکوچ کو شکست دیکر راجرز کپ جیتنے کے ساتھ جوکووچ کے خلاف دو سال سے شکستوں کا سلسلہ بھی توڑ دیا۔نیز اس کامیابی کے ذریعہ وہ عالمی درجہ بندی میں راجر فیڈرر سے دوسرا مقام بھی حاصل کرلیا ہے جبکہ فیڈرر اب درجہ بندی میں ایک مقام کے نقصان کے بعد تیسرے مقام پر پہنچ چکے ہیں ۔کینیڈا کے شہر مونٹریال میں ہوئے راجرز کپ کے تین گھنٹے سے زائد دیرتک جاری رہنے والے فائنل میں مرے نے جوکووچکو شکست دی۔اپنی شاندار سروس کی بدولت اینڈی مرے شروع سے ہی کھیل پر چھائے رہے اور پہلا سیٹ 6-4 سے اپنے نام کر لیا۔ دوسرے سیٹ میں جوکووچ نے واپسی کرتے ہوئے پہلے سیٹ میں شکست کا بدلہ لیا

 

اور مرے کو 6-4 سے مات دی۔ مرے نے تیسرے اور فیصلہ کن سٹ کے دوسرے گیم میں سروس بریک کر کے فیصلہ کن برتری حاصل کی اور پھر 18 منٹ بعد اپنے حریف کو 6-3 سیشکست دیکر راجرز کپ اپنے نام کر لیا۔ یہ مرے کی جوکووچ کے خلاف دو سال بعد پہلی کامیابی ہے جہاں اس سے قبل انہوں نے سربیائی کھلاڑی کو 2013 کے ومبلڈن اوپن کے فائنل میں شکست دی تھی۔یہ رواں سال جوکووچ کی محض چوتھی شکست جبکہ ماسٹرز اوپن میں 2012 کے بعد پہلی ناکامی ہے جہاں اس سے قبل 2012 میں سنسناٹی اوپن میں راجر فیڈرر نے ان کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی۔ مرے نے اپنی کامیابی کا سہرا اپنی کوچ امیلی مورسمو کے سر باندھا جنہوں نے میچ کے دن ہی ایک بچے کو جنم دیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT