Tuesday , June 27 2017
Home / کھیل کی خبریں / مرے نے سال کا پہلا دبئی اوپن جیت لیا

مرے نے سال کا پہلا دبئی اوپن جیت لیا

دبئی ۔ 5مارچ (سیاست ڈاٹ کام) عالمی نمبر ایک کھلاڑی برطانیہ کے اینڈی مرے نے اسپین کے فرنانڈو ورداسکو کو فائنل میں مسلسل سیٹوں میں 6-3 ، 6-2 سے شکست دے کر دبئی اوپن ٹینس چیمپئن شپ کا خطاب جیت لیا ہے ۔ٹاپ سیڈ مرے کا یہ سال کا پہلا خطاب بھی ہے ۔ ورداسکو کے خلاف گزشتہ 13 مقابلوں میں 12 میں جیت درج کرنے والے مرے نے فائنل میں محتاط انداز میں شروعات کی لیکن جلد ہی کھیل میں تیزی لاتے ہوئے پہلا سیٹ 6-3 سے اپنے نام کر لیا۔ ورداسکو نے بھی اس میچ میں اچھی شروعات کی اور ایک وقت مرے کے خلاف برتری بھی بنا لی تھی لیکن مرے نے اپنی صلاحیت کا پورا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسپین کے حریف کو پیچھے چھوڑا اور سیٹ اپنے نام کیا۔ دوسرے سیٹ میں مرے زیادہ جارحانہ انداز میں نظر آئے اور بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیٹ اور خطاب اپنے نام کر لیا۔ یہ مرے کا 45 واں کیریئر خطاب بھی ہے ۔مرے نے جیت کے بعد خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ یقیناً میں یہاں پہلی بار جیت کر بہت خوش ہوں۔ یہ سال کا بہترین آغاز کہا جا سکتا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ کوارٹر فائنل میں جس طرح میں نے جرمنی کے فلپ کولشربر کو تین سیٹوں کے چیلنجنگ مقابلے میں پیچھے چھوڑتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی اس سے مجھے کافی حوصلہ ملا تھا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT